سلمان خان نے تھیٹر میں پٹاخے چھوڑنے کو خطرناک قرار دیدیا

سلمان خان نے تھیٹر میں پٹاخے چھوڑنے کو خطرناک قرار دیدیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلموں کا انتظار ان کے مداح جس بیچینی کے ساتھ کرتے ہیں اس اظہار انہوں نے تباہ کن انداز میں تھیٹر میں ہی کر ڈالا۔ تاہم سلمان نے مداحوں کے اس ردِ عمل کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق سلمان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ٹائیگر تھری سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں ان کے مداحوں کو خوب پٹاخے چھوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ پٹاخے مداح کسی کھلی فضا میں نہیں بلکہ ایک بند تھیٹر میں چھوڑ رہے ہیں، جہاں فلم دکھائی جارہی تھی۔ فلم میں جیسے ہی سلمان خان کی انٹری ہوتی ہے تو تھیٹر میں موجود مداح خوشی میں پٹاخے چھوڑنے لگتے ہیں، جس کی وجہ سے تھیٹر میں بھگدڑ بھی مچ جاتی ہے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی جس کے بعد سلمان خان نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے پیغام میں سلمان خان نے تحریر کیا کہ “میں ٹائیگر تھری کے شو کے دوران تھیٹرز میں پٹاخے چھوڑے جانے کے بارے میں سن رہا ہوں۔ یہ انتہائی خطرناک ہے۔” انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ “آپ اپنی اور دوسروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالے بغیر فلم سے محظوظ ہوں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں