کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ہاجرہ یامین کی نازیبا لباس میں شیئر کی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا، یادرہے کہ اداکارہ ہاجرہ یامین ان دونوں امریکا میں چھٹیاں منانے گئی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے امریکی ریاست فلوریڈا سے چند نئی تصاویر شیئرکیں جن میں انہوں نے فارم فٹنگ شارٹس کے ساتھ ٹاپ پہن رکھا ہے جبکہ اس کے اوپر وہ ایک سیاہ جالی کا گان پہنی ہوئی ہیں۔ مذکورہ تصاویر میں ان کے لباس کے انتخاب پر اداکارہ کے مداح بے حد غصے میں ہیں اور مغربی رنگ میں رنگ جانے پر انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ صارفین کاکہناتھاکہیہ بھی نہ پہنتی باجی ، پاکستانی اداکاروں کو کیا ہوگیا ہے دن بہ دن بیہودہ ہوتی جارہی ہیں۔ایک صاحب نے توہاجرہ یامین کا موازنہ بھارتی بولڈ اداکارہ عرفی جاوید سے ہی کردیا اور کہا کہ عرفی جاوید فضول میں بدنام ہے ۔