ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل نرگس فخری کونوجوان اداکار رنبیر کیساتھ گزرا وقت یاد آگیا۔ نرگس نے اپنے کیرئیر کی پہلی فلم میں رنبیر کپور کیساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں تھیں۔ اس فلم کے حوالے سے 12 سال بعد نرگس فخری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ کتنی جلدی یہ حسین وقت گزر گیا، اس فلم میں رنبیر سمیت جس جس نے بھی کام کیا، وہ لوگ میرے دل میں بستے ہیں۔