جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ سے زیادہ معتبر و مستند ہے، بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن

جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ سے زیادہ معتبر و مستند ہے، بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے خود کو شناخت دینے والی ہندی سینما کے حوالے سے بڑا چونکا دینے والا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ساو¿تھ سنیما (جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری) معتبر و مستند ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے خود کو شناخت دینے والی ہندی سینما کے حوالے سے بڑا چونکا دینے والا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ساو¿تھ سنیما (جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری) معتبر و مستند ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے مقابلے میں زیادہ منظم بھی ہے۔کئی مشہور اور ہٹ ہندی فلموں، جن میں پرینیتا، کہانی، لگے رہو منا بھائی اور بیگم جان شامل ہے، میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی ودیا بالن ساو¿تھ کی فلم انڈسٹری کو زیادہ مستند کہنے پر مبنی بیان خبروں کی شہ سرخی بنی۔جنوبی بھارت کے شہر پالا کاڈ (ریاست کیرالا) کے ملیالم بولنے والے خاندان سے تعلق رکھنے والی 44 سالہ ودیا کو سلور اسکرین پر شناخت اور شہرت ہندی سنیما سے ملی۔نینا گپتا اور لیجنڈری کرکٹر ویوین رچرڈز کی بیٹی فشن ڈیزائنر مسابا گپتا کے ساتھ انکے پوڈ کاسٹ میں بات چیت کے دوران ودیا بالن نے اپنے ساو¿تھ انڈین ماحول میں پرورش پر کھل کر گفتگو کی اور کہا اس ماحول نے انہیں ہمیشہ عاجزانہ انداز دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ وہاں لوگ اپنے کام میں زیادہ منظم ہیں۔ وہ کم بجٹ میں فلمیں بناتے ہیں، انکی فلمیں میڈیم سائز ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے وہ زیادہ محنت سے کام کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں