مظفرگڑھ ( وقائع نگار) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبرعلیزہ سحر نے دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کی ہےاور اس سلسلے میں ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں علیزہ سحر کو اپنے شوہر کے ہمراہ شادی ہال میں انٹری دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ علیزہ سحر نے شادی سے قبل دل محمد کمہار کے سامنے کچھ شرائط رکھیں جن کے ماننے کے بعد ہی اُن کی شادی ہوئی۔ ذرائع کاکہناہے کہ شادی کے بعد علیزہ اپنے والدین کے ساتھ رہیں گی اور وی لاگنگ کرتی رہیں گی اور اپنی کمائی صرف والدین کو دیں گی۔