ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی دنیائے کرکٹ میں قدم رکھ دیا اور بیٹنگ کرتے ہوئے ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اروشی روٹیلا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے،ویڈیو میں اروشی روٹیلا کے ہمراہ دیگر نوجوان کھلاڑی بھی موجود ہیں جبکہ بالی ووڈ اداکارہ وکٹ کیپر کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ ذرائع کہتے ہیں کہ یہ ویڈیوزدراصل اروشی روٹیلا کی نئی آنے فلم کے سیٹ پر بنائی گئیں، اس فلم میں وہ ایک خاتون کرکٹر کا کردار ادا کریں گی۔ اروشی روٹیلا نے فلم کے نام اور ریلیز کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔