رشمیکا مندانا کی جعلی شرمناک ویڈیو پر متاثرہ اصل لڑکیبھی سامنے آگئی

رشمیکا مندانا کی جعلی شرمناک ویڈیو پر متاثرہ اصل لڑکیبھی سامنے آگئی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانہ کی ڈیپ فیک ویڈیو جس خاتون کی ویڈیو پر بنائی گئی تھی ، وہ بھی سامنے آگئی ۔ زارا پٹیل نامی لڑکی نے انسٹاگرام پرلکھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ کسی نے میرے جسم کو استعمال کرتے ہوئے ایک معروف اداکارہ کی نازیبا ویڈیو بنائی ہے، میں اس معاملے میں قطعا ملوث نہیں بلکہ خود اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے پر بہت پریشان ہوئی، میں خواتین اور لڑکیوں کے مستقبل کے متعلق پریشان ہوں جو اب اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے خوف کھائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں