وہ وقت جب اداکارہ جگن کاظم بگھی پر پھولوں کے ہار لے کر شوہر فیصل کے دفتر پہنچ گئی تھی

وہ وقت جب اداکارہ جگن کاظم بگھی پر پھولوں کے ہار لے کر شوہر فیصل کے دفتر پہنچ گئی تھی

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان جگن کاظم کا کہنا ہے کہ وہ زندگی کا ہر لمحہ بہت انجوائے کرتی ہیں اور انہیں بھرپور طریقے سے مناتی ہیں، کوئی تماشا لگائے رکھتی ہیں، آخری مرتبہ وہ اپنی شادی کی سالگرہ پر بگھی میں دو وائلن بجانے والوں کے ساتھ پھولوں کے ہار لے کر شوہر فیصل کے دفتر کے ہار پہنچ گئی تھی۔ حال ہی میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں جگن کاظم نے کہا کہ وہ ہر سال چھوٹی چھوٹی خوشیاں اپنی فیملی کے ساتھ مناتی ہیں لیکن وہ ہر سال کوئی منفرد کام ضرور کرتی ہیں ، لوگ بچوں کے ساتھ ڈنر کرتے ہیں،لیکن میں اس پر اکتفا نہیں کرتی، زندگی میں جتنے موقع ملے انہیں بھرپور طریقے سے منانا چاہیے۔ ایک سوال پر جگن کاظم نے بتایا کہ ہمارے بچے اگلی نسل ہیں اور میں اس کا ذمہ دار ہوں، بچوں کو عزت دینا، تمیز سے بات کرنا، آپ سے کوئی بڑا کمرے میں آجائے تو ان کے لیے فورا کھڑے ہوجانا، وہ پہلے ماں ہیں اور اس کے بعد بیوی اور ایک اداکارہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں