ممبئی (شوبز ڈیسک)مسٹر پرفیکشنسٹ کی بیٹی ایرا خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ایرا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹا گرام پر مراٹھی انداز میں شادی کے آغاز کی رسم ’کیلوان‘ مناتے ہوئے تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ایرا خان نے اِس پوسٹ کے کیپشن میں اپنے منگیتر نوپور شیکھرے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اس سے بہت پیار کرتی ہوں۔ایرا خان نے اپنی شادی سے پہلے کی تقریب کیلوان کے لیے سرخ ساڑھی کا انتخاب کیا اور ساتھ میں پھولوں کے زیورات پہنے جبکہ ان کے منگیتر نوپور شیکھرے نے پیلے رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایرا خان نے انسٹا گرام پر اپنی شادی کی تقریبات سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔اس جوڑی کی گزشتہ سال نومبر میں منگنی ہوئی تھی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔پیشہ ورانہ محاذ پر ایرا نے اپنی ہدایت کاری کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا ہے، انہوں نے موسیقی کی تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ ایرا خان معروف بھارتی اداکار عامر خان اور رینا دتہ کی بیٹی ہیں۔