کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کے بعد نئی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور سپر سٹار نے اداکارہ فریحہ الطاف کے بیٹے کی مہندی میں رقص کر کے چار چاند لگا دیے۔ ان دنوں سوشل میڈیا پرماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مہندی کی تقریب میں بھارتی گانے کی دھن پر رقص کر رہی ہیںجس کا چرچہ سوشل میڈیا پر ہو رہا ہے، اس پر صرف ماہرہ خان نے نہیں بلکہ ان کیساتھ فریحہ الطاف نے بھی بیٹے کی شادی پر مختلف گانوں پر دل کھول کر رقص کیا۔