ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ رشمیکا منڈانا نے اپنی جعلی ویڈیو پر خاموشی توڑدی اور کہا ہے کہ یہ جھوٹی اور ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کا نتیجہ ہے، اس سے سخت تکلیف ہوئی ہے۔ کرناٹکہ سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ اداکارہ نے کہا کہ اس ڈیپ فیک ویڈیو کو آن لائن پھیلایا گیا ہے اوراس کے خلاف ایکشن لینے کی بھی اپیل کی، ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگ اس مسئلے کو کمیونٹی کے طور پر لیں، کیونکہ اب ٹیکنالوجی کا غلط استعمال شروع ہوگیا ہے۔ رشمیکا نے اس تکلیف دہ صورتحال پر اپنے خاندان، دوستوں اور ہمدردوں سے تشکر کا اظہار کیا۔