پوجا بھٹ بھی غزہ کے معصوم بچوں کی شہادت پر افسردہ ہوگئیں

پوجا بھٹ بھی غزہ کے معصوم بچوں کی شہادت پر افسردہ ہوگئیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ بھی غزہ کے معصوم بچوں کی شہادت پر افسردہ ہوگئیں۔ سوشل میڈی اپر اداکارہ نے فلسطینی شاعر خالد جمعہ کی ایک نظم کو شیئر کیا ہے جس میں غزہ کے ان بچوں کا تذکرہ ہے جو اسرائیلی بمباری کا شکار ہوئے۔ نظم کے سکرین شاٹ کے ساتھ ہی اداکارہ اور فلمساز نے ایک ٹوٹے ہوئے دل کی ایموجی شیئرکی جس سے ظاہرہوتاہے کہ وہ افسردہ ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں