اشنا شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کی خوبی بیان کردی

اشنا شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کی خوبی بیان کردی

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ اشنا شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں پائے جانیوالے دوستی کے عنصر کو خوبی قراردیدیا۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں تمام کھلاڑیوں کے درمیان دوستی، بھائی چارہ، اتحاد ، اللہ سے قربت کا عنصر پایا جاتا ہے جو اچھی چیز ہے۔ کرکٹ ٹیم میں تبدیلی اور بہتری سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ میں نے زیادہ تر وقت کینیڈا میں گزارا ہے اس لیے کبھی قومی کرکٹ ٹیم کا اتنی گہرائی سے مشاہدہ نہیں کیا کہ اس میں بہتری کے حوالے سے کچھ کہہ سکوں، ہماری کرکٹ ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے اور ان کا مذہبی پہلو یا مذہب سے لگاؤ ایک اچھا تاثر ڈال رہا ہے اور لوگوں کو پسند آ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں