لاہور (شوبز ڈیسک) غیرقانونی افغان مہاجرین کی بے دخلی پر معروف اداکارہ ماہرہ خان کا ردعمل بھی آگیا اور انہوں نے غیر قانونی افغان مہاجرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ماہرہ خان نے حکومتِ پاکستان اور اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین سے افغان مہاجرین کی مدد جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی اپنی مرضی سے اپنا گھر نہیں چھوڑتا،مجھے تحفظ، وقار اور عزت کی تلاش میں رہنے والوں کے ساتھ مہمان نوازی کی اپنی پاکستانی روایت پر فخر ہے۔ اداکارہ نے لکھا ہے کہ 40 سال سے ہم نے اپنے ضرورت مند افغان بھائیوں اور بہنوں کو تحفظ فراہم کرتے آ رہے ہیں اور اب بھی بہت سے لوگوں ہماری مدد اور شفقت کی ضرورت ہے کیونکہ اپنے وطن واپس جانے پر وہ خطرے میں ہیں۔