خوبصورت چہرہ خدا کا تحفہ لیکن صلاحیتوں کا ہونا بھی ضروری ہے: درفشاں سلیم کھل کر بول پڑیں

خوبصورت چہرہ خدا کا تحفہ لیکن صلاحیتوں کا ہونا بھی ضروری ہے: درفشاں سلیم کھل کر بول پڑیں


لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کامیابی کے لئے خوبصورتی کے ساتھ ساتھ صلاحیت ہونا بھی ضروری ہوتا ہے،اس چیز سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ خوبصورت چہرہ خدا کا تحفہ ہوتا ہے لیکن کامیابی کےلئے صلاحیتوں کا ہونا بھی نا گزیر ہے ۔ حال ہی میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں درفشاں نے کہا کہ کسی بھی شخص کی کامیاب زندگی میں خوبصورتی اور صلاحیتوںکابڑا عمل دخل ہوتا ہے، اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں