بولڈاداکارہ و ماڈل عرفی جاوید کی گرفتاری کی خبرجھوٹی نکلی

بولڈاداکارہ و ماڈل عرفی جاوید کی گرفتاری کی خبرجھوٹی نکلی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کی بے باک اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید کی گرفتاری کی حقیقت سامنے آ گئی ہے اور ممبئی پولیس نے اس کی تردید کردی ۔ پولیس نے مبینہ گرفتاری کی وائرل ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو درست نہیں ہے، یہ وردی کا غلط استعمال ہے، ویڈیو میں دکھائی دینے والی یہ ممبئی پولیس نہیں بلکہ فیشن پولیس ہے جو ممبئی پولیس کی وردی میں ملبوس ہے۔ عرفی جاوید کے مطابق وائرل ویڈیو کپڑوں کے ایک برانڈ کے لیے تشہیری مہم کا حصہ تھی۔ اس سے قبل ہی سوشل میڈیا صارفین نے گرفتاری ماننے کی بجائے اس مبینہ گرفتاری کو سوشل میڈیا پر شہرت کا اوچھا ہتھکنڈا قرار دیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں