تاریخی ڈرامہ صلاح الدین ایوبی کب نشر کیا جائے گا؟جانیے

تاریخی ڈرامہ صلاح الدین ایوبی کب نشر کیا جائے گا؟جانیے

انقرہ(شوبز ڈیسک) ترکیہ اور پاکستان کے نجی پروڈکشن ہاوسز کے اشتراک سے بنایا جانے والا تاریخی ڈرامہ ‘صلاح الدین ایوبی’ 13 نومبر سے ہر پیر کی رات 9 بجے ٹی آر ٹی پر نشر کیا جائے گا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق صلاح الدین ایوبی کے پروڈیوسر ٹیم میں شامل پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور ترکیہ کے ٹی وی چینل ٹی آر ٹی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ڈرامے کا پہلا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سریز رواں ماہ سے ناظرین کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس پوسٹر میں مسجد اقصیٰ کو دکھایا گیا ہے جبکہ پوسٹر میں ترک اداکار بھی موجود ہیں۔عدنان صدیقی نے اپنی ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ سیریز صلاح الدین ایوبی ٹی آر ٹی پرنشر کی جائے گی، تاہم تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا اس سیریز کو پاکستانی ٹی وی چینلز میں بھی دکھایا جائے گا یا نہیں۔بتایا جارہا ہے کہ ڈرامے کو ترک زبان میں نشر کرنے کے بعد اسے پاکستان میں اردو زبان میں پیش کیا جائے گا ، اس کے علاوہ اسے انگریزی اور عربی زبان میں بھی ترجمہ کرکے مختلف اسٹریمنگ ویب سائٹس پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں