اسلام آباد(شوبز ڈیسک ) امریکا میں حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے گلوکار راحت فتح علی خان کو کنسرٹ میں شرکت کیلئے ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ویزا حاصل کرنے کیلئے آپ کو 2015 تا 2023 ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے آئی آر ایس ڈاکومنٹیشن اور بولی ووڈ ایونٹ ایل ایل سی کی طرف سے قانونی دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی تاہم راحت فتح علی خان کا دعوی ہے کہ انہوں نے امریکا میں اپنے پروموٹرز کے ذریعے تمام ٹیکسوں کی ادائیگی کر دی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راحت فتح علی خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پروموٹرز سے رابطہ کرکے ان سے ٹیکسوں کی ادائیگی کے مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کیلئے کہا ہے اور اس کے بعد یہ دستاویزات سفارت خانے میں جمع کرائی جائیں گی۔ گلوکار نے کہا کہ انہوں نے رواں سال امریکا کا دورہ کیا تھا اور اگر مذکورہ عرصہ کے ٹیکسوں کی ادائیگی نہ کی ہوتی تو سفارت خانہ پہلے ویزا جاری نہ کرتا، ان ہتھکنڈوں کے ذریعے انہیں اور ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغانوں کو نکالنے پر صنم سعید پریشان