ممبئی(شوبز ڈیسک ) بھارتی سینسر بورڈ نے بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کی ایکشن فلم ٹائیگر3 کو ریلیز کی اجازت دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سینسر بورڈ نے صرف ایک آڈیو کٹ لگایا ہے جبکہ ویڈیو میں کسی ایک منظر پر بھی اعتراض نہیں کیا گیا، اس فلم کا مجموعی دورانیہ دو گھنٹے 33 منٹ ہے۔ فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق ٹائیگر3 منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی جو دیوالی، 12 نومبر کو سینما گھروں میں آ رہی ہے، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : افغانوں کو نکالنے پر صنم سعید پریشان