لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ ارمینہ خان نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے حالیہ بیان پر انہیں کھری کھری سنا دیں۔
شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ” میں خود کو بہت زیادہ بے بس محسوس کررہی ہوں،میں نے کبھی اپنے خیالات اور احساسات کو بیان کرنے میں خوف یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی لیکن آج میں بہت زیادہ جذباتی ہورہی ہوں،دراصل میرے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں بچے اور اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں“۔
شنیرا نے اپنی پوسٹ میں وضاحت نہیں کی کہ وہ اسرائیل فلسطین کشیدگی پر بات کررہی ہیں یا کسی دوسرے مسئلے پر لیکن اس پوسٹ کے بعد ارمینہ خان نے ان کی خوب کلاس لی اور انکی پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ “جب پاکستان کے کسی مسئلے پر بات ہو تو آپ کے پاس کہنے کے لیے بہت سارے الفاظ ہوتے ہیں،فلسطین کے بارے میں بات کرنی ہے تو کھل کر بات کریں اور اپنی ڈرامائی باتیں اپنے پاس رکھیں“۔
یہ بھی پڑھیں : افغانوں کو نکالنے پر صنم سعید پریشان