ممبئی(شوبز ڈیسک)جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی ملیالم اداکارہ ہسپتال میں ہی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ڈاکٹر پریا ایک پرائیویٹ ہسپتال میں موجود تھیں جس دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جا ن لیوا ثابت ہوا، وہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں تاہم ان کے بچے کو ڈاکٹرو ں نے بچالیا جو اس وقت انتہائی نگہداشت وارڈمیں زیر علاج ہے۔