ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی تاجر اور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے کہا ہے کہ جیل میں برہنہ کردیا جاتا تھا۔ اس کی وجہ سے بہت تکلیف ہوئی اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔خیال رہے کہ راج کندرا کو جولائی 2021 میں فحش فلمیں پروڈیوس کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم دو ماہ بعد ان کی ضمانت ہو گئی تھی۔
سب سے مستند اور معتبر خبریں پڑھنے،دلچسپ ویڈیوز دیکھنے اور سیاسی حالات سے باخبر رہنے کے لئے پاکستان ٹائم کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
جیل میں اپنے تلخ تجربے کو حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران راج کندرا نے بیان کیا۔ راج کندرا کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی تضحیک آمیز تھا کیونکہ وہ لوگ آپ کو لے لباس کردیتے ہیں، کیونکہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہیں آپ اپنے ساتھ کوئی نشہ آور چیز تو لے کر نہیں آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک عام بیرک میں رکھا گیا تھا اور وہ اپنے جیل کے اس تجربے کو اپنی آنے والی فلم یو ٹی 69 میں بھی بیان کریں گے۔ خیال رہے کہ اس فلم میں راج کندرا خود اداکاری کرتے نظر آئیں گے اور یہ اداکاری کی دنیا میں انکا پہلا قدم بھی ہوگا۔