غزہ پر بمباری،انجلینا جولی اسرائیلی جارحیت پر پھٹ پڑیں

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن انجلینا جولی نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

سب سے مستند اور معتبر خبریں پڑھنے،دلچسپ ویڈیوز دیکھنے اور سیاسی حالات سے باخبر رہنے کے لئے پاکستان ٹائم کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواز نہیں ہو سکتا، چند ٹرک غزہ کی امدادی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔ انجلینا جولی نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ایندھن اور پانی کی فراہمی روکنے کو اجتماعی سزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لوگوں کے پاس جانے کے لیے نہ کوئی اور جگہ، نہ خوراک تک رسائی، نہ انخلا کا کوئی امکان اور نہ ہی سرحد پار کرکے پناہ لینے کا بنیادی انسانی حق موجود ہے۔ ہالی وڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ غزہ کی کل آبادی 20 لاکھ ہے جن میں آدھے بچے ہیں، جو دو دہائیوں سے محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عثمان پیرزادہ نے ثمینہ پیرزادہ سے پہلی ملاقات کی کہانی سنا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں