لاہور (شوبز ڈیسک )پاکستان میوزک انڈسٹری کی معرف گلوکار آئمہ بیگ نے گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ اپنے رشتے کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔
انسٹا گرام پر سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے گلوکارہ سے سوال کیا کہ کیا آپ نے گلوکار عاصم اظہر سے علیحدگی اختیار کر لی ہے؟ صارف کے اس سوال پر گلوکارہ نے قہقہہ مارا اور بتایا کہ وہ (عاصم اظہر)تو میرے بھائیوں جیسا ہے۔
ایک اور صارف نے گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر سے متعلق رائے جاننی چاہی جس پر آئمہ بیگ نے انہیں اپنی چھوٹی بہن قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں : عثمان پیرزادہ نے ثمینہ پیرزادہ سے پہلی ملاقات کی کہانی سنادی