لاہور (شوبز ڈیسک )معروف یوٹیوبر علیزہ سحر کی ویڈیو لیک کرنےو الے شخص کے بارے معلومات سامنے آگئیں اور یوٹیوبر کا دعویٰ ہے کہ چند دن قبل ان کی لیک ہونے والی ویڈیو عرب ملک قطر میں بیٹھے ایک شخص نے وائرل کی جس کی رپورٹ کرادی گئی ہے۔
علیزہ سحر نے ایک وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان کی ویڈیو قطر میں بیٹھے ایک شخص نے لیک کی، جن سے متعلق انہوں نے ایف آئی اے کو معلومات دے دی ہیں، اس کا اصل تعلق پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے ہے لیکن وہ اس وقت قطر میں موجود ہے، مذکورہ شخص سیکیورٹی ادارے کا ملازم ہے اور انہوں نے انہیں بلیک میل کیا، اس شخص نے ان کی زندگی برباد کرکے پوری دنیا کے سامنے انہیں بے لباس کیا۔ مختصر ویڈیو میں بات کرنے کے دوران علیزہ سحر متعدد بار جذباتی بھی ہوگئیں اور رو پڑیں۔
یہ بھی پڑھیں : عثمان پیرزادہ نے ثمینہ پیرزادہ سے پہلی ملاقات کی کہانی سنادی