ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے رنویر کے رشتہ میں ہونے کے باوجود دوسرے مردوں سے ملنے کا اعتراف کرلیا۔
کرن جوہر کے شو “کافی ود کرن” کے اگلے سیزن کی پہلی قسط میں دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنور سنگھ نے بطور مہمان شرکت کی۔
دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ میں سنگل رہ کر زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتی تھی اور پھر جب رنویر سنگھ میری زندگی میں آئے تو میں نے ان سے بھی کسی قسم کا کوئی وعدہ نہیں کیا، مجھے اس وقت تک رنویر کے ساتھ وابستگی نہیں ہوئی تو جب تک انہوں نے مجھے پروپوز نہیں کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ رنویر سنگھ کے ساتھ رشتے میں ہونے کے باوجود بھی دوسرے مردوں سے ملتی تھی لیکن میں نے اپنے دل میں دوسرے مرد کے لیے کوئی دلچسپی محسوس نہیں کی، دوسرے مردوں کے ساتھ ہونے کے باوجود بھی میرے ذہن میں صرف رنویر سنگھ ہوتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بےشک! میں دوسرے مردوں کے ساتھ رشتے میں تھی لیکن ذہن میں صرف یہی تھا کہ مجھے رنویر کے پاس ہی واپس جانا ہے کیونکہ وہ میرے دل میں تھے۔