سحر خان نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی کہانی سنادی

سحر خان نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی کہانی سنادی

لاہور(شوبز ڈیسک ) خوبرو اداکارہ سحر خان نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی کہانی سنادی اور کہا ہے کہ صنم جنگ سے ملاقات ہوئی، انہوں نے ایک ڈائریکٹر سے ملاقات کروادی ، آڈیشن ہوا تو منتخب ہوگئی ، میں خود حیران ہوتی ہوں کہ میں شوبز انڈسٹری میں کیسے آگئی۔
اپنے ایک انٹرویو میں سحر خان نے بتایا کہ دراصل میرے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی اصل وجہ اداکارہ صنم جنگ ہیں، ایک دوست نے صنم جنگ سے جبکہ صنم جنگ نے ایک ڈائریکٹر سے ملاقات کروائی اور پھر میرا آڈیشن ہوا اور میں سلیکٹ ہوگئی، آڈیشن میں سلیکٹ ہونے کے بعد دادا نے مجھے اجازت دے دی جس کے بعد میرے فیصلے پر فیملی کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عثمان پیرزادہ نے ثمینہ پیرزادہ سے پہلی ملاقات کی کہانی سنادی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں