لاہور(شوبز ڈیسک )سینئر اداکار محمود اسلم نے اپنی پسندیدہ فنکارہ کا نام بتادیا اور کہاہے کہ بشری انصاری میری پسندیدہ اداکارہ ہیں ،سہیل احمد ورسٹائل اداکار ہیں اور صبا قمر کو سب سے زیادہ خوبصورت اداکارہ مانتا ہوں۔
حال ہی میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں محمد اسلم کاکہناتھاکہ پرانے دوستوں کی بیٹھکیں آج بھی یاد آتی ہیں ،جب بھی لاہو ر ہوں تو سنت نگر ضرور جاتا ہوں جہاں بچپن کے کچھ دوستوں سے ملاقات ہو جاتی ہے ،پی ٹی وی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈرامہ سیریل جنجال پورہ میں خواجہ سرا کا کردار ادا کیا تھا، میرا نام ریما تھا اور اس ڈرامہ سیریل نے ریکارڈ ساز مقبولیت حاصل کی ۔
انہوں نے کہا کہ جہاں بھی کہیں آنا جانا ہو تو بچے مجھے محمود انکل کہہ کر میرے اردگرد گھیرا ڈال لیتے ہیں اور میرے ساتھ سیلفیاں بناتے ہیں، پرستاروں کو ہمیں بھی عزت دینی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : عثمان پیرزادہ نے ثمینہ پیرزادہ سے پہلی ملاقات کی کہانی سنادی