کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سجل علی کو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے دل ٹوٹنے سے متعلق دیا گیابیان پسند آگیا اور ان کی ویڈیو جاری کر کے ان کی باتوں سے اتفاق کردیا۔ حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں شاہ رخ خان کہہ رہے ہیں کہ اگر زندگی میں کبھی دل لگ جائے، ٹوٹ جائے یا خراب ہو جائے تو فکر نہیں کرو زندگی بہت ساری باقی ہے، اگر کسی کے ساتھ ایسا ہو تو دل مت خراب کرو بس یقین رکھو ہر برائی میں بہتری ہی چھپی ہے۔ سجل علی نے ویڈیو کیساتھ لکھا کہ یہ بالکل درست فرما رہے ہیں۔