کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار یاسر حسین نے ترک اداکار بورک اوزچیوت سے کراچی میں ملاقات کے دوران پاکستانی اداکاروں کی دیوانگی کے بارے میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ کی۔انہوں نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اتنا زیادہ میک اپ پہلے نہیں دیکھا اداکاروں نے اتنا زیادہ میک اپ کیا ہوا ہے۔ معروف ترک سیریز کورولوس عثمان کے اداکار بوراک سے زیادہ خوبصورت ہو گئے ہیں خدا کی قسم اتنا میک اپ میں نے وکی کاسمیٹکس پر نہیں دیکھا جیتنا ترک اداکار سے ملنے کے لیے پاکستانی اداکاروں نے کر لیا ہے۔انہوں نے سٹوری میں مزید لکھا کہ مطلب سب کے سب اس بھائی سے بھی 2 ٹون اوپر لگ رہے تھے سفیدی میں انہوں نے آگے پھر لکھا کہ گورے رنگ کا زمانہ کبھی ہوگا نا پرانا۔
یہ بھی پڑھیں:ثنا جاوید نے وزن میں کمی کا دلچسپ راز بتادیا