لاہور (شوبز ڈیسک) فلمسٹار ریما خان کا کہنا ہے میری سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنی ذات کا محاسبہ کیا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکارہ ریما خان نے شہرت سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے ہر دن کو ایسے ہی سجھا جیسے میری شروعات ہے،مجھے میری پہلی فلم سے ہی شہرت مل گئی تھی، پندرہ سولہ سال کی عمر میں سٹار بن گئی تھی مگر سپر سٹار بننے کے لئے دن رات ایک کرنا پڑا۔ریما کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی اپنی کامیابی کو دماغ پر سوار نہیں کیا اور نہ ہی ناکامی کو دل میں جگہ دی ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ریما کا کہنا تھا کہ میری سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنی ذات کا محاسبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ثنا جاوید نے وزن میں کمی کا دلچسپ راز بتادیا