میوزک کنسرٹ کے دوران نوٹ پھینکنے پر عاطف اسلم کا مداحوں کو مشورہ

نیویارک (شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے مداح کو پیسے کی قدر کرنے کی نصیحت کر کے ایک بار پھر سب کے دل جیت لیے۔پاکستان ٹائم کے مطابق گلوکار عاطف اسلم ان دنوں امریکا کے مختلف شہروں میں کنسرٹ میں مصروف ہیں،حال ہی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح نے ان کی گائیکی کو سراہتے ہوئے ان پر پیسے پھینکنا شروع کر دیے۔ عاطف اسلم نے مداح کی جانب سے کی گئی اس حرکت پر غصہ ہونے کی بجائے،اپنا کنسرٹ روکا اور اس مداح کو سٹیج پر بلایا۔ گلوکار نے مداح کو ایسا کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بجائے آپ اس رقم کو کسی اہم مقصد کے لیے عطیہ کر سکتے ہیں۔عاطف اسلم نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ امیر ہیں لیکن یہ رقم بہتر مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔شمالی امریکا میں دورانِ کنسرٹ گلوکار کے ساتھ پیش آئے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں