ممبئی (شوبز ڈیسک)جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ گوتامی ٹیڈیملا نے حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی)سے علیحدگی اختیار کر لی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوتامی ٹیڈیملا نے بی جے پی کے ساتھ اپنا 25 سالہ ساتھ ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص نے انہیں ان حالات میں پہنچایا،پارٹی نے انہیں ہی سپورٹ کیا۔گوتامی ٹیڈیملا کا کہنا تھا کہ انہوں نے 25 سال قبل پارٹی کو جوائن کیا،تمام تر چیلنجز کے ساتھ اپنی قوم کی ترقی کےلیے اپنا کردار ادا کیا۔میں نے اپنی پوری زندگی سخت محنت کی تاکہ میں معاشی طور پر مضبوط ہو سکوں اور اپنی بیٹی کو بہترین مستقبل دے سکوں۔اداکارہ نے کہا کہ میں اب اس مقام پر ہوں جہاں مجھے اور میری بیٹی کو سیٹل ہو جانا چاہیے۔مجھے پارٹی رہنما سی الاگاپن نے مالی طور پر شدید نقصان پہنچایا۔میں نے انتہائی دکھ و تکلیف کے ساتھ اپنا استعفیٰ لکھ دیا ہے۔میں بطور خاتون اور سنگل پیرنٹ اپنی بچی کے مستقل کے مستقبل اور انصاف کے لیے لڑ رہی ہوں۔