پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ تاریخی ویب سیریز صلاح الدین ایوبی کا ٹیزر جاری

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان اور ترکیہ کے فنکاروں کے اشتراک سے بننے والی ویب سیریز فاتح القدس صلاح الدین ایوبی کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
نئی ویب سیریز اسلامی تاریخ کے مشہور حکمران اور فوجی کمانڈر سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔فلم میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ترکیہ اداکار اوور گونیش ادا کررہے ہیں جبکہ پاکستان سے اس میں عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، کاشف انصاری، جنید علی شاہ اور دیگر شامل ہیں۔عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ویب سیریز کا ٹیزر شیئر کیا اور ناظرین کو تاریخ کے ایک اہم حصے کے شاندار تجربے کیلئے تیار رہنے کی خبر دی۔نئی ویب سیریز رواں برس 13 نومبر سے ٹی آر ٹی ون پر ریلیز کی جائے گی جبکہ پاکستانی اور ترکیہ کے ناظرین اس کو دیکھنے کے لئے شدت سے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں