فہد مصطفیٰ نے ونیزہ احمدکو اپنی پسندیدہ ’کرش‘ قرار دیدیا

فہد مصطفیٰ نے ونیزہ احمدکو اپنی پسندیدہ ’کرش‘ قرار دیدیا

لاہور(شوبز ڈیسک )پاکستانی اداکار و میزبان فہد مصطفی نے انڈسٹری میں ونیزہ احمد کو اپنی پسندیدہ کرش قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ اب تک کی سب سے پسندیدہ کرش رہی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے جب اداکار سے ان کے کرش سے متعلق سوال کیا گیا تو فہد مصطفی نے کہا کہ “میرے بہت کرش رہے ہیں، کرش ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں، ونیزہ احمد میری اب تک کی سب سے پسندیدہ کرش رہی ہیں”۔ فہد نے اپنی اور ونیزہ احمد کی دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ “میں آج بھی اس کو فون کرکے کہہ دیتا ہوں کہ آپ کمال ہیں”۔انہوںنے آمنہ حق کو بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں