لاہور (شوبز رپورٹر)سوشل میڈیا صارفین بھی بسا اوقات اپنے آپ کو مصروف رکھنے کے لیے تبصرے شروع کردیتے ہیں، ایساہی ایک صارف نے عروہ حسین سے کیا لیکن انہوں نے اس کی ہی بولتی بند کردی، سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ایک جوڑا بار بار پہننے کے سوال پر مشورہ دیا کہ جب تک کپڑے خراب نہ ہوں انہیں دوبارہ پہننے میں کوئی حرج نہیں ۔ عروہ حسین نے انسٹاگرام پر اپنے والدین کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے والدہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی۔تصویر میں عروہ حسین کو دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے سیاہ رنگ کی کڑھائی کے ساتھ سفید رنگ کی شلوار قمیض اور دوپٹا پہنا ہوا ہے۔اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ عروہ آپ یہ لباس کتنی دفعہ پہنے گیں؟جس پر عروہ حسین نے جواب دیا کہ جتنی دفعہ میرا دل کرے گا اور جب تک یہ دوبارہ استعمال کے قابل ہیں اتنی دفعہ پہنتی رہوں گی، آپ کو بھی اپنے کپڑے دوبارہ استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اس سے پیسوں کی بچت ہوتی ہے اور خاص طور پر فضول چیزوں میں وقت ضائع ہونے سے بچتا ہے۔ عروہ حسین نے صارف کو مشورہ دیا کہ بیوقوفانہ سوالات نہ پوچھنے کی کوشش کریں اور بری عادتوں سے پرہیز کریں اس سے وقت کی بچت ہوگی۔