لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ یشما 31 برس کی ہوگئیں‘ اوران کی سالگرہ کی تصاویر نے دھوم مچادی۔ یشما گِل نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سیاہ کوٹ پینٹ اور چمکیلا گلابی ٹاپ زیب تن کیا۔ سالگرہ کی اس تقریب میں ہلکے رنگوں کا انتخاب کیا گیا اور غباروں سے لے کر کیک میں بھی ہلکا آسمانی، گلابی اور کاسنی رنگ نظر آئے، سفید دلکش گلدستوں کے درمیان کیک کاٹتی ہوئی برتھ ڈے گرل کی بھی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔ کیک سیریمنی کے بعد اداکارہ نے اپنی سہیلیوں کے ساتھ پر تعیش ریسٹورنٹ میں کھانا بھی کھایا جس میں سوشی اور ڈمپلنگ و دیگر ڈشز شامل تھیں۔