صبا قمر کولباس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر تنقید کا سامنا

لاہور(شوبز رپورٹر )صبا قمر پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک خوبصورت ماڈل، باصلاحیت اداکارہ بہترین میزبان ہیں۔ جو صرف وطن عزیز ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی عمدی اداکاری کی بنا پر نام کما چکی ہیں۔

صبا قمر پاکستان کی ان چند فنکاروں کی فہرست میں شامل ہیں جو سب سے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں۔جبکہ صبا قمر بالی ووڈ کی فلم ہندی میڈیم میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں جہاں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا یہاں تک پہلی بار کسی پاکستانی اداکارہ کو فلم فیئر ایوارڈ میں بطور بہترین اداکاری کے نامزد کیا گیا جو کہ ایک اعزاز کی بات ہے۔صبا قمر ان دنوں سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کملی کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

گزشتہ شب لاہورمیں اسی فلم کے پریمیئرکا انعقاد کیا گیا جس میں مایا علی، عائشہ عمر، احسن خان، ایچ ایس وائی سمیت شوبز کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر صبا قمر نے آئس بلیو رنگ کا بغیر آستین والا گاون کا انتخاب کیا جبکہ ہیئر اسٹائل کو بھی منفرد بنایا تاہم پہلے کی طرح اس بار بھی صبا قمر کولباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے کیونکہ یہ لباس کمر سے کھلا ہوا تھا اور ان کے مداحوں نے پر سخت تنقید کرتے ہوئے بہتر لباس کے انتخاب پر زوردیا۔واضح رہے کہ صبا قمر اکثر اپنے نازیبا لباس اور شوٹ کی بناپر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں