اشنا شاہ نے شوہر کی سالگرہ منالی، محبت بھری تصاویر جاری

اشنا شاہ نے شوہر کی سالگرہ منالی، محبت بھری تصاویر جاری

ویانا(شوبز ڈیسک) اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے شوہر اور گولفر حمزہ امین کی سالگرہ منائی اور اس سلسلے میں محبت سے بھرپور تصاویر کے ساتھ ایک پیغام جاری کردیا، وہ ان دنوں آسٹریا کے شہر ویانا میں اپنے خاوندکے ہمراہ موجود ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند اسٹوریز جاری کی ہیں جن میں انہیں ویانا میں فلسطین حمایتی ریلی کا حصہ بنے دیکھا گیا، اداکارہ نے حمزہ امین کے ہمرا ہ تصاویربھی جاری کیں اور لکھاکہ دنیا میں ہونے والے تمام ہنگاموں اور افراتفری کی اس فضا میں کچھ لمحے اپنے شوہر کی سالگرہ کی خوشی منانے کیلئے نکال رہی ہوں،شوہرکو مخاطب کرتے لکھا کہ مجھے آپ سے پیار ہے، میں اپنی زندگی میں آپ کی موجودگی پر شکرگزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:سنی دیول نے بارڈر 2 میں کام کرنے کے لئے کتنے کروڑ میں ڈیل فائنل کی؟رقم جان کر ہر کسی کا منہ کھلا رہ جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں