نبیل قریشی نے حکومت کو زہر فنڈ قائم کرنے کا مشورہ دیدیا

کراچی (شوبز رپورٹر )پاکستان کے معروف فلم ساز، رائٹر اور ہدایتکار نبیل قریشی نے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کے بیان پر ردعمل کا اظہارکیاہے۔

سینیٹر مصدق ملک نے چندروز قبل دیے گئے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت کے پاس تو زہر کھانے کے پیسے بھی نہیں ہیں۔نبیل قریشی نے مذکورہ بیان کی خبر کو ری ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ اتنے پیسے میں دے دوں گا۔

ہدایتکار نے کہا کہ کی کوئی بات نہیں ہے، آپ لے لیں، ورنہ فنڈ بنالیتے ہیں، عوام عطیہ کردے گی، زہر فنڈ بنا لیں۔

واضح رہے کہ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس تو زہر کھانے کو بھی پیسے نہیں ہیں، سوئی گیس کمپنیوں کے اثاثے کم ہونا شروع ہوگئے ہیں اور کمپنیوں کے منافع جات کم ہو گئے ہیں، اس طرح تو یہ کمپنیاں دیوالیہ ہو جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں