بھارتی گلوکار کرشنا کمار کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

ممبئی(شوبز رپورٹر )لائیو کنسرٹ کے بعد انتقال کرنے والے بھارتی گلوکار کرشنا کمار کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرشنا کمار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ابتدائی نتائج میں بتایا گیا ہے کہ گلوکار کی موت حرکت قبل بند ہونے سے ہوئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گلوکار کو طویل عرصے سے دل کے مسائل تھے اور ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی جبکہ ان کے ساتھ کوئی تشدد کا واقعہ پیش نہیں آیا۔اس سے قبل کولکتہ پولیس نے گلوکار کی موت پر غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا تھا، کیونکہ پولیس کا کہنا تھا کہ ان کے چہرے اور سر پر چوٹیں آئی تھیں۔
یاد رہے کہ گلوکار کی آخری رسومات آج ممبئی میں ادا کی جائیں گی، وہ منگل 31 مئی کو کولکتہ میں ایک لائیو کنسرٹ کر رہے تھے جہاں شدید گھٹن اور گرمی کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑی جس کے بعد وہ ہوٹل روانہ ہوگئے جہاں ان کی حالت مزید بگڑنے پر انہیں بعد انہیں شہر کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ کرشنا کمار کی پہلی البم پل 1999 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے بلاک بسٹر فلم ہم دل دے چکے صنم کا مشہورِ زمانہ گیت تڑپ تڑپ کے،دس بہانے،تو نے ماری انٹر ی اور مشہور گانا کیا مجھے پیار ہے جیسے کئی گانوں میں اپنی سریلی آواز کا جادو بکھیر کر خوب شہرت حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں