درفشاں نے بوائے فرینڈ بنانے کی بجائے ڈائریکٹ شادی کا اشارہ دیدیا

درفشاں نے بوائے فرینڈ بنانے کی بجائے ڈائریکٹ شادی کا اشارہ دیدیا

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ در فشاں سلیم نے کہاکہ وہ بوائے فرینڈ بنانے پر یقین نہیں رکھتی ڈائریکٹ شادی ہی کریں گی ، ان کے نہ تو افیئرز ہیں اور نہ ہی کبھی ایسا ہوگا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم سازوں کو تعداد کے بجائے مواد پر توجہ دینی چاہیے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہیں ڈراموں سے قبل فلم میں اداکاری کی پیش کش ہوئی تھی مگر انہوں نے اس وقت بھی چھوٹی اسکرین کو ترجیح دی تھی اور اب بھی وہ ڈراموں کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم سازوں کو ایک ہی وقت 5 سے 6 فلمیں ریلیز نہیں کرنی چاہئیں، مہنگائی کے اس دور میں لوگ ایک ساتھ فلمیں نہیں دیکھ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کے بگ بی بھی مشکل میں پھنس گئے، لاکھوں روپے جرمانے کا خدشہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں