لاہور (شوبز رپورٹر) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے پہلے بیٹے سلمان فیصل کی شادی پر کی گئی غلطی دوسرے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی پر دہرانے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ناکامی کی بڑی وجہ اپنی پرفارمنس کی بجائے دوسروں کی خامیاں تلاش کرنا ہیں،اداکارہ میرا کا اعتراف
حال ہی میں صبا فیصل نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی کی کتنی تیاریاں کرلی ہیں ؟ ، جس پر انہوں نے شادی کی تیاری کے ساتھ ساتھ ماضی میں کیے گئے کچھ کاموں سے اس مرتبہ پرہیز کرنے کا بھی انکشاف کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دفعہ میں ماضی میں کی گئی غلطی نہیں دہراﺅنگی، جیسے سلمان کی شادی کی تقریب 11 دن چلی تھی اس مرتبہ صرف میلاد، بارات اور ولیمہ ہوگا، پہلے بیٹے کی شادی کی طرح فضول خرچی سے پرہیز کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ کم فنکشنز رکھنے کا خیال میرے بیٹے ارسلان کا ہی ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ وہ گھر میں سب سے چھوٹا ہے پر بڑوں کی عقل بھی اسی میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ایمان علی نے اپنی خوبصورتی بارے ایسی بات کہہ دی کہ خود ہی شرما جائیں