برطانوی گلوکار ایلٹن جان گھر میں گر کر زخمی ہوگئے

پیرس (شوبز ڈیسک) مشہور زمانہ برطانوی گلوکار ایلٹن جان فرانس میں اپنے گھر میں گر کر زخمی ہو گئے۔

76 سالہ گلوکار کو رات گئے ہسپتال لے جایا گیا،انہیں معمولی زخم آئے تھے جن کی مرہم پٹی کر کے انہیں گھر بھیج دیا گیا۔واضح رہے ایلٹن جان پہلے گلوکار ہیں جو 6 دہائیوں تک یو کے ٹاپ 10 سنگلز چارٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ایلٹن کی مختلف البمز کے 50 گانے آج تک سپر ہٹ قرار دیے جاتے ہیں،ان کی میوزک البمز کی 30 کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پریتی زنٹا کے سسر چل بسے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں