کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل یمنی زیدی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اداکارہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 8 ملین ہو گئی ہے۔اداکارہ کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک نظر ڈالی جائے تو اداکارہ نے تاحال 1,068 پوسٹس شیئر کی ہیں۔وہ اپنے اکاﺅنٹ سے 190 یوزرز کو فالو کر رہی ہیں جبکہ ان کے فالوورز اب 8 ملین ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ یمنی زیدی اپنی بہترین اداکاری کی بدولت ناصرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کررہی ہیں۔
