''ماہرہ خان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا'' خلیل الرحمان قمر نے توبہ کر لی

”ماہرہ خان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا” خلیل الرحمان قمر نے توبہ کر لی

کراچی (شوبز ڈیسک) ٹی وی ڈراموں کے معروف لکھاری خلیل الرحمن قمرکا کہنا ہے کہ وہ اب ماہرہ خان کے ساتھ کبھی کام نہیں کریں گے۔
”پاکستان ٹائم”کے مطابق ایک حالیہ ٹی وی شو میں انہوں نے میزبان کے سوال پر کہا کہ خلیل الرحمان قمر کے اور ماہرہ خان کے درمیان شوبز انڈسٹری کے لوگوں نے ثالثی کروانے کی کوشش کی تھی،لیکن وہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوئی۔انہوں نے ماہرہ خان کے اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی اچھی، باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں لیکن میں ان کے ساتھ کام نہیں کرپائوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں حیران ہوتا ہوں اور حیران رہوں گا کہ جس قدر میرا ماہرہ خان سے عزت کا تعلق تھا وہ کسی بھی طرح اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ اتنا بے ہودہ ٹوئٹ کریں۔ واضح رہے ماہرہ خان نے خلیل الرحمان قمر کی جانب سے2020 سماجی رہنما ماروی سرمد کے لیے ٹی وی کے پروگرام پر نامناسب زبان استعمال کیے جانے پر ٹوئٹ کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں