رجنی کانت کی فلم جیلر نے دس دن میں بزنس کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

رجنی کانت کی فلم جیلر نے دس دن میں بزنس کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

چنئی (شوبز ڈیسک) لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی فلم جیلر نے اپنی ریلیز کے دس دنوں میں 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔ ”پاکستان ٹائم”کے مطابق 500 کروڑ کے سنگ میل کے ساتھ جیلر تامل انڈسٹری کی دوسری سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی اور اس نے پونین سیلون1 کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پہلے نمبر پر لیجنڈری اداکار رجنی کانت ہی کی فلم 2.0 موجود ہے جس میں اکشے کمار بھی تھے اور اس کا بزنس مجموعی طور پر 800 کروڑ ہے۔ 10 اگست کو ریلیز ہونے والے تھرلر فلم میں ونایاکن، رامیا کرشن اور دوسرے فنکار بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں