عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے خواتین کے دل کی بات کہہ دی

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے خواتین کے دل کی بات کہہ دی

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل اور اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے چاند تارے توڑ کر لانے کے دعوے کرنے والے بعد میں بدل جاتے ہیں۔
”پاکستان ٹائم”کے مطابق کرن اشفاق حسین ڈار نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے مداحوں کے سوالات کے جواب دیئے ۔ ایک مداح نے کرن سے پوچھا کہ آپ نے شادی سے پہلے کی تصاویر ڈیلیٹ کیوں کر دیں؟ جس پر عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ نکاح کی رات ہی ان کی شادی سے پہلے کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کروا دی گئیں تھیں۔ ایک مداح نے سوال کیا کہ طلاق کا فیصلہ لینے کیلئے ایک لڑکی کے پاس والد کے علاوہ اور کیا ہونا چاہیے؟ کرن اشفاق نے جواب دیا کہ ہمت اور مضبوط بیک گرائونڈ ہونا چاہیے۔کرن اشفاق نے لڑکیوں کو شادی کیلئے ہمسفر کی تلاش کرنے پرنصیحت کرتے ہوئے کہاکہ چاند تارے توڑ کر لانے والے بعد میں بدل جاتے ہیں، شادی سے پہلے لڑکے کو دیکھو، پرکھو پھر شادی کا فیصلہ کرو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں