لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ ریشم نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ تین ماہ میں انہوں نے تیرہ کلوگرام وزن کم کیا ہے اور سب کیلئے اچھاسوچنا ہی میری خوبصورتی کا راز ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں اپنی فٹنس اور خوبصورتی کے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ جیسے اندر سے ہوں ویسے ہی باہر سے نظر آتے ہیں اور آج تک میں نے کسی کا برا سوچا ہی نہیں ،اور تواور میں اپنا برا کر سکتی ہوں پر کسی غیر کے ساتھ کبھی نہیں، تو بس یہی خوبصورتی کا راز ہے۔ان کامزید کہناتھاکہ اس کے علاوہ میں نے اپنی ڈائٹ پر خاصا دھیان دیا ، اب حالت یہ ہے کہ اگرتین پراٹھے بھی ایک وقت میں کھا لوں تب بھی یہ خوراک جیسے جسم کو لگتی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : گلوکار اسد عباس انتقال کر گئے