کراچی (شوبز ڈیسک)متنازعہ اداکار ہ متھیرا مسلم لیگ ن کی حنا پرویز بٹ کو ہراساں کیے جانے پر اوورسیز پاکستانیوں پر برس پڑیں۔
یہ بھی پڑھیں:پریانکا چوپڑا نے اپنی نجی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا
اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر متعلقہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے متھیرا نے لکھا کہ یہ کتنے جاہل لوگ ہیں،اِنہیں اتنا احساس نہیں کہ یہاں حنا پرویز اپنے بیٹے کے ہمراہ ہیں،ان لوگوں کو بھی شرم آنی چاہیے جنہیں اس رویئے میں کوئی برائی نظر نہیں آ رہی،یہ لوگ حقیقت میں پڑھے لکھے جاہل لوگ ہیں،اِنہیں شرم آنی چاہیے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کے ساتھ لندن میں بیٹے کے ہمراہ ہراساں کیے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر حنا پریویز بٹ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے بیٹے کے سامنے مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور گالیاں دیں،کیا یہ بد تہذیب لوگ ایسی حرکات کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں یا بدنام کر رہے ہیں؟اللہ کا شکر ہے میرے لیڈر نواز شریف نے ہمیشہ صبر اور تہذیب کی تعلیم دی جسے ہم کبھی نہیں چھوڑیں گے۔حنا پرویز بٹ نے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف لندن پولیس کو تحریری شکایت بھی دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونم باجوہ کو سجل علی کی خوبصورت بھا گئی